19 اپریل 2015 - 06:29
عراق: کرکوک میں کرد پیشمرگہ فورس کی پیشقدمی

عراقی ذرا‏ئع نے کرکوک میں کرد پیشمرگہ فورس کی پیشقدمی کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیشمرگہ فورس نے سنیچر کو داعش دہشتگردوں کے ساتھ زبردست جھڑپوں کے بعد کرکوک کے العزیزیہ دیہات کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی العطشان دیہات کی جانب پیشقدمی جاری رکھی- ذرائع کا کہنا ہے کہ العطشان اور العزیزیہ کی جانب پیشقدمی کے وقت ایک کرد افسر اور اس کے دو ساتھ جاں بحق ہو گئے- درایں اثنا عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ نینوا کے مرکز شہر موصل پر فضائی حملوں میں داعش کے اکیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شمالی موصل میں داعش کے اکیس دہشتگرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے- شہر الرمادی ، الاسد، فلوجہ، ھیت، تلعفر اور بیجی کے مضافات میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر تیرہ بار فضائی حملے کئے گئے جس میں دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی-

.......

/169